(یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو سخت جواب دینے پر مبارکباد دی ہے۔
مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا ’’ اقوام متحدہ کی جنرل
اسمبلی میں متوازن، مدلل ، متاثر کن اور پاکستان کو سخت جواب دینے کے لئے سشما سوراج جی کو مبارکباد‘‘۔
مرکزی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے کہا کہ پوری دنيا کو دہشت گردی کے خلاف متحد کرنے کے لئے ایک مضبوط ماحول تیار کرنے کے لئے محترمہ سوراج کو مبارک باد۔